پاکستانی فضائیہ کے خوف میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مارگرانے والے بھارتی افسر کو سخت سزا دیدی گئی

0
62
IAF-officer-sentenced-on-attacking-helecopter-feb-27-2019

نئی دہلی (پاکستان 247نیوز)رواں سال ستائیس فروری کوکشیدگی کے دوران ہی بھارتی فضائیہ کے افسر نے اپنے ہی ملک کے ہیلی کاپٹر کو پاکستانی طیارہ سمجھ کر مار گرایاتھا جس کی اب اسے سخت سزا دیدی گئی اور نوکری سے برطرف کرنے کے بعد فوجداری مقدمہ بنادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سری نگر ائیر بیس کے سب سے سینیئر افسر ائیر آفیسر کمانڈنگ نے 27 فروری کو گھبراہٹ میں اپنے ہی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرکو میزائل مارکرتباہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں ہیلی میں سوار تمام چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعے کی تحقیقات کے بعدافسر کو برطرف کردیاگیا تاہم اس کا نام ظاہر نہیں کیاگیا۔
اس فیصلے پر پاکستان کا موقف بھی آگیا اور پاک فوج کے ترجمان نے ٹوئٹر پر خبر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ”الحمداللہ سچ کی جیت، امید ہے باقی بھی جلد“۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here