ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں خودکش حملوں میں ملوث بمباروں کی شناخت ہوگئی

0
68
sri-lanka-blasts-on-easter.jpeg

کولمبو(پاکستان 247نیوز) ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے مختلف مقامات پر خودکش حملوں میں ملوث 9بمباروں کی شناخت ہوگئی ہے۔ دھماکوں کے نتیجے میں اڑھائی سو افراد مارے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے ترجمان ایس پی روون نے کہا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے تمام9خودکش بمباروں کی شناخت کی گئی ہے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بمباروں میں نیشنل توحید جماعت (این ٹی جے)کارہنما محمد زارن بھی شامل تھا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ دھماکوں میں کسی نہ کسی طرح ملوث ہونے کے شک میں کم ازکم89افراد کو گرفتار کیا گیا تھاجن سے تحقیقات جاری ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here