اداکار شان بھی ڈالر کی بائیکاٹ مہم کا حصہ بن گئے

0
58
pakistani-actor-shan-shahid-bycots-dollar

لاہور(پاکستان 247نیوز)امریکی ڈالر کی قدرمیں بے پناہ اضافے نے پاکستانی روپے کو بے حال کردیا ہے اور اب ڈالر کی بائیکاٹ کی مہم سراٹھاتی دکھائی دے رہی ہے،ایسے میں پاکستانی اداکار شان شاہدبھی بائیکاٹ مہم کیلئے میدان میں آگئے اور بائیکاٹ کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی روپیہ خریدا جائے خواہ چھوٹی رقم ہی کیوں نہ ہو اور اس موقع پر کوئی سوال نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم ایک دوسرے سے اتفاق نہیں کرتے تو کوئی بات نہیں لیکن اپنے مستقبل اور بقا پر ہمیں ایک ہوناہے، ہماری کرنسی ہمارا فخر ہے،اس جنگ میں ہمیں معاشی سپاہی بن کر اپنے روپے کا دفاع کرنا ہوگا۔ انہوں نے اپنے ہم وطنوں سے یہ بھی اپیل کی کہ ڈالر واپس دیں اور پاکستانی رقم لیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here