سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، سعودی فوج نے فضا میں ہی تباہ کردیا

0
15

جدہ (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) سعودی فضائی ڈیفنس فورس نے باغیوں کی طرف سے داغا گیا بیلسٹک میزائل اپنے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی سرحدی شہر جازان میں مار گرایا،واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
اس سے قبل گذشتہ ہفتے کے روز بھی ایران نوازحوثی باغیوں نے نجران اور جازان پرمتعدد بیلسٹک میزائل داغے جنہیں مار گرایا گیا تھا۔سعودی عرب نے حوثیوں کی طرف سے شہری آبادی کو دانستہ طورپر نشانہ بنانے کی حوثی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئےانہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں 2231 اور 2216 کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب پرمسلسل بیلسٹک میزائل حملے کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here