بھارتی جاسوس کی رہائی کے بعد کزن سے شادی کیلئے بھارت جانیوالے پاکستانی عمران وارثی کو بھی رہا کردیاگیا

0
93
pakistani-citizen-imran-warsi-released-after-indian-spy-hamid-nehal-ansari

اسلام آباد(پاکستان 247نیوز) پاکستان کی طرف سے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کی رہائی کے بعد بھارت نے بھی کزن سے شادی کیلئے جانیوالے پاکستانی شہری عمران وارثی کو رہاکردیاجسے تین روز بعدواہگہ بارڈرپر پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا ، بھارتی حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی عمران وارثی کی رہائی سے متعلق آگاہ کردیا۔بتایاگیاہے کہ کراچی کا عمران وارثی 10 سال بھوپال کی جیل میں قید رہا اورسنہ دوہزار اٹھارہ جنوری میں سزا مکمل ہونے کے باوجودجرمانے کی رقم نہ ہونے کی وجہ رہانہ ہوپائے ۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عمران وارثی اپنی کزن سے محبت کی شادی کیلئے بھارت پہنچاتھااور اب سماجی کارکن سید عابدحسین نے عمران وارثی کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا۔رہائی کے بعد ویڈیو بیان میں عمران وارثی نے بتایاکہ اس کی بیوی اور بچے بھارت میں ہی ہیں جنہیں پاکستان لانے کیلئے بعد میں کوشش کی جائے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here