سعودی بادشاہ کے بھائی اور ارب پتی شخصیت شہزادہ ولید بن طلال کے والد انتقال کر گئے 

0
68
Saudi-King-Salman's-brother-Prince-waleed-bin-talal-father-al-Talal-bin-Abdul-Aziz-dies

ریاض (پاکستان 247نیوز)سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بڑے بھائی اور امیر ترین شخصیت شہزادہ ولید بن طلال کے والد شہزادہ طلال بن عبدالعزیز 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیل کے مطابق شہزادہ ولید بن طلال نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ ’’ شہزادہ طلال کو اللہ نے اپنے پاس بلا لیا ہے ‘‘۔ ان کا کہناتھا کہ تعزیت کیلئے آنے والے افراد ریاض میں اتوار ، پی اور منگل کو ملاقات کر سکتے ہیں۔شہزادہ ولید بن طلا ل ایک لمبے عرصہ سے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کے حامی تھے اور جب خواتین کو یہ اجازت دی گئی تو مملکت میں ان کے وژن کو سراہا گیا۔ولید بن طلال کے والد سعودی عرب میں کئی اہم ترین وزارتوں پر رہے جبکہ اس کے علاوہ وہ فرانس میں سعودی عرب کے سفیر بھی رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here