عمران خان کے سیاست میں آنے کے بعد کس عورت نے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو ترانہ بنانے کا مشورہ دیا تھا؟ گلوکار نے بتادیا

0
245
the-lady-behind-PTI-anthom-by-atta-ullah-khan

میانوالی (پاکستان 247نیوز) وزیراعظم عمران خان اور معروف پاکستانی لوک گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی دوستی کے چرچے زبان زد عام ہیں اور اب عطاء اللہ خان نے بھی تحریک انصاف کیلئے ترانہ بنانے کا مشورہ دینے والی خاتون کے بارے میں بتادیا۔
اپنے ایک انٹرویو میں عطاء اللہ خان کاکہناتھاکہ جب کپتان نے سیاست کا آغا ز کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی تو مجھے اچھا لگا، میں نے اہلیہ سے مشورہ کیاکہ اب ہم عمران کیلئے کیا کرسکتے ہیں تو اہلیہ نے مشورہ دیا کہ آپ ان کیلئے ترانہ بناسکتے ہیں، میں نے بنایا اور وہ اس قدر مقبول ہوا کہ آج ہربچے کی زبان پر بھی وہی ترانہ ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ عمران یا مجھے نہیں ہوس ہے ، یہ اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے ،میں بہت خوش ہوں، وزارتیں اور عہدے میرے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here