سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر یا ذاتی معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں،ڈیجیٹل رائٹس ایکسپرٹ اسد بیگ

0
97
social-media

اسلام آباد(پاکستان247نیوز)ڈیجیٹل رائٹس ایکسپرٹ اسد بیگ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر یا ذاتی معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں کیونکہ ان کوخفیہ مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تفصیل کے مطابق ہم نیوز کے پروگرام “صبح سے آگے” میں میزبان شفا یوسفزئی اور اویس منگل والا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاڈیجیٹل رائٹس ایکسپرٹ اسد بیگ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر یا ذاتی معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں کیونکہ ان کوخفیہ مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اسد بیگ کا مزید کہنا تھا کہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹس جیسا کہ فیس بک اور ٹوئٹر وغیرہ کا ٹریک ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں ہے۔

اسد بیگ نے سوشل میڈیا ویب سائٹس کی ناقص سیکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کے نیٹ ورکس نہ صرف ہیک ہوتے رہے ہیں بلکہ یہ خود بھی اپنا ڈیٹا فراہم کرتے رہے ہیں،سوشل میڈیا ویب سائٹس کے پاس پوری دنیا کے لوگوں کا ڈیٹا موجود ہے، خطرے کی بات یہ ہے کہ اس ڈیٹا کو خفیہ مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کے امکانات ہیں۔ فیس بک پر حالیہ دنوں کے سپر ہٹ ٹرینڈ دس سالہ چیلنج (Ten Year Challenge) کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کسی کی بھی پچھلے دس سالوں کی تصاویر کو ڈھونڈنا خاصا مشکل کام ہے لیکن دس سالہ چیلنج نے ڈیٹا چوری کرنے والوں کا یہ کام بھی نہایت آسان کر دیا ہے کیونکہ اس چیلنج کے ذریعے ہم خود اپنی دس سال پرانی تصویریں لوگوں کودے دیتے ہیںجن کو خفیفہ مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ڈیجیٹل رائٹس ایکسپرٹ اسد بیگ نے مزید کہا کہ اکثر ہم کسی برینڈ یا پراڈکٹ کی بات کرتے ہیں تو دوسرے دن وہی چیز ہمیں فیس بک کے اشتہارات میں نظر آنے لگ جاتی ہے کیونکہ فیس بک کا آرٹیفیشل انٹیلیجنس انجن (AI) بالکل فیس بک استعمال کرنے والے انسان کی طرح سوچتا ہے۔ بہت زیادہ ڈیٹا ہونے کی وجہ سے اے آئی انجن انسان کو اتنا زیادہ جان چکا ہوتا ہے کہ انسان کے کچھ سوچنے کے ایک دن بعد یہ بھی اس کی سوچ تک پہنچ جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here