بسنت منائی جائے گی یا نہیں پنجاب حکومت نے اعلان کر دیا

0
121
basant-in-lahore-pakistan

لاہور(پاکستان247نیوز)پنجاب حکومت نے بسنت پر بھی یو ٹرن لے لیا ہے۔رواں سال بسنت نہ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ ماہ 18 دسمبر کو وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اعلان کیا تھا کہ فروری 2019 میں بسنت منائی جائے گی اور اس ضمن میں تمام تر حفاظتی تدابیراختیار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔حکومتی اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں مقامی وکیل نے درخواست دائر کرکے بسنت منانے کے اقدام کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی، عدالت نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔

پنجاب حکومت کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے آج واضح کیا ہے کہ بسنت منانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے اور اس سال بسنت نہیں منائی جائے گی اور حکومت پتنگ بازی پر پابندی کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی۔.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here