پاپا نے اہلکاروں سے کہا گاڑی چیک کر لو،پیسے لے لو، مگرانہوں نے ایک نہ سنی، سانحہ ساہیوال کامتاثرہ10 سالہ عمیر

0
75
sahiwal shooting 10 years old umair

لاہور(پاکستان247نیوز)سانحہ ساہیوال میں اپنوں کو کھنے والے دس سالہ عمیر نے کہا ہے کہ پاپا نے اہلکاروں سے کہا گاڑی چیک کر لو، پیسے لے لو مگرانہوں نے ایک نہ سنی اور میرے والدین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیل کے مطابقسانحہ ساہیوال میں اپنے والدین اور 13سالہ بہن کو کھونے والے 10عمیر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاپا نے اہلکاروں سے کہا کہ گاڑی چیک کر لو، پیسے لے لو، مگرانہوں نے ایک نہ سنی اور میرے والدین اور بہن کو ہماری آنکھوں کے سامنے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عمیر نے دل چیر دینے والا انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ہم بہت روئے اور چلائے مگراہلکاروں کو ہم پر رحم نہ آیا ۔ عمیر کا کہنا تھا کہ ان کے اہلخاہ کو ان کی نظروں کے سامنے ابدی نیند سلا کر انہیں پٹرول پمپ پر چھوڑ دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here