یہ مساج کریں اورپیٹ پھولنے والے مسئلے سے فوری نجات پائیں

0
70
weight loss

لاہور(پاکستان247نیوز)ماہرین کے مطابق زیادہ کھانے سے یا تیزی سے کھانے سے آپ کا پیٹ پھول جاتا ہے۔ کھانا کے بعد یا کچھ پینے کے بعد غذائیں اور سیال مادے معدے اور آنتوں میں جگہ بناتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ کچھ پھول جاتے ہیں

اس مسئلے سے چھٹکارا پانے کیلئے یہ مساج کریں اور پیٹ پھولنے کے مسئلے سے فور ی نجات پائیں۔ فرش پر لیٹ کر اپنے گھٹنے اوپر کو کھڑے کر لیں اور پاوں فرش پر ٹکا کر رکھیں۔ اس کے بعد اپنے دونوں ہاتھوں سے گول دائرے میں پیٹ پر مساج کریں اور گول دائرے میں کلاک وائز اوراینٹی کلاک وائز مساج کریں اور اس دوران گہری سانس لیتے اور خارج کرتے رہیں۔
مساج کا یہ عمل اس وقت تک جاری رکھیں جب تک آپ کو معدے میں سکون محسوس نہ ہو۔آپ مالش کے دوران جہاں درد محسوس ہو رہا ہوان حصوں پر ہلکا دباو بھی ڈال سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here