صحافیوں پر حملے کی مذمت،جھوٹ کو جھوٹ کہوں گا، جاگیردارانہ نظام کیخلاف ہوں: سید ذوالقرنین شاہ بخاری

0
299
لیہ (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے181( نئی حلقہ بندی میں این اے179)سے آزادامیدوار صاحبزادہ سید ذوالقرنین شاہ بخاری نے کہا ہے کہ جاگیردارانہ نظام کیخلاف لڑرہاہوں اور اسی نظام کے خاتمے کے لیے باضابطہ طورپر سیاست میں آیا ہوں، مرتے دم تک حق کو حق اور جھوٹ کو جھوٹ کہتا رہوں گا، علم جہاد بلند کرکے مزدوروں ، کسانوں ، نوجوانوں کے حقوق کی جنگ لڑنے آیا ہوں۔ وہ یونین کونسل خیروالا میں ایک کارنرمیٹنگ میں گفتگو کررہے تھے۔
بعدازاں پاکستان ٹوئنٹی فورسیون سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ذوالقرنین شاہ نے کہاکہ صحافیوں اسامہ حمزہ اور ابوہریرہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جمہوریت یا اسلامی معاشرے میں تشدد کے عنصر کی کوئی گنجائش نہیں، ایک شخص کیخلاف جرم بھی پورے معاشرے کیخلاف جرم ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چوک سرور شہید میں رپورٹرز پر حملے کا انتظامیہ فوری ایکشن لے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے ۔
ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے بتایاکہ ہمارے بزرگ فقیر لوگ ہیں ، ہمیں بھی صرف یہی بات سمجھائی گئی ہے کہ ندامت کا ایک آنسوزندگی بھر کے گناہ معاف کرادیتا ہے لیکن حکمرانوں اور موجودہ سیاسی پارٹیوں نے ہوش کے ناخن نہیں لیے ،عوام منتخب کرکے ایوانوں میں بھیجتی ہے لیکن پھراسلام آباد کی فضاﺅں میں اپنے علاقے کے مسائل کو بھول جاتے ہیں، غریب عوام کے مسائل کاادراک اوران کے مسائل کی کاوش ایک نمائندہ کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے اور وہ خود بھی ہرلمحہ عوام کیساتھ بلکہ عوام میں گزارتے ہیں کیونکہ عوام میں سے ہی ہیں ، کوئی جاگیردار نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here