بھارتی پروفیسر نے مسلمان طالبات کے پستانوں کو ایسے پھل سے تشبیہہ دیدی کہ ہنگامہ برپاہوگیا

0
54

نئی دہلی (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) ہندوانتہاءپسند مسلمانوں کیخلاف کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے تاہم حالیہ واقعہ مسلمانوں کیلئے باعث شرم ہے کیونکہ کیرالہ میں ایک پروفیسر ے مسلمان طالبات کے پستانوں کو تربوز سے تشبیہہ دیدی اور کہاکہ باقی جسم ڈھانپ لیتی ہیں لیکن سینہ کھلاہوتاہے اور یہی مردوں کی سب سے زیادہ توجہ کامقام ہوتاہے ۔
پروفیسر کی یہ ویڈیو سامنے آئی تو انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا اور خواتین نے تربوز یا تربوز کے ٹکڑوں کیساتھ اپنی نیم برہنہ تصاویر بھی لگادیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے کوجھکوڈ شہر میں فاروق ٹرننگ کالج کے پروفیسر جوہر منور ٹی نے ان مسلم اور غیر مسلم طالبات کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا جو سر پر سکارف اوڑھتی ہیں اور سینے کا حصہ کھلا چھوڑ دیتی ہیں، جسم کا وہی حصہ مردوں کی توجہ حاصل کرتا ہے، یہ تربوز کے ٹکڑے جیسا ہے، ایسے کٹا ہوا جیسا ایک پکا ہوا پھل دکھائی دیتا ہو۔

سوشل میڈیا پر بھی پروفیسر کے بیان کے خلاف شدید غصے کا اظہار کیا گیا ہے، دو خواتین نے پروفیسر کے بیان کے خلاف احتجاجاً ایسی تصاویر فیس بک پر شیئر کیں جن میں وہ نیم برہنہ حالت میں تربوز اٹھائے ہوئے تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here