بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کی نریندرا مودی کو مبارکباد

0
63
india-election-2019-narendra-modi-imran-khan

اسلام آباد(پاکستان247نیوز)بھارتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور ان کے اتحادیوں کی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان نے نریندرا مودی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیل کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادیوں کی کامیابی پرنریندرا مودی کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ جنوبی ایشیامیں امن اور خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرامید ہوں۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والےانتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 542 میں سے 345 جب کہ کانگریس اتحاد نے 97 نشستیں حاصل کی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here