وومن ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گے پانچوں اور فائنل میچ کا نتیجہ آ گیا

0
55
Lizelle-Lee- Pakistan-South-Africa-Women

بینونی(پاکستان247نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان وومن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچوں اور فائنل میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے جنوبی افریقہ میں جاری وومن ٹی ٹوئنٹی سیریز2-2 سے برابر تھی جبکہ فائنل میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور پاکستانی لڑکیوں نے 20 اوورز میں صرف 125 رنز سکور کئے اور اس کے پانچ کھلاڑی آوٹ ہوئے جواب میں جنوبی افریقہ نے لیزیل لی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 15.1 اوور میں 1 وکٹ کی نقصان پر ٹارگٹ پورا کر لیا ۔ لیزیل لی نے 48 بال پر 75 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہی اور مین آف دی میچ کا ایورڈ اپنے نام کیا جبکہ مین آف دی سیریز کا ایورڈ پاکستانی آلرونڈر ندا ڈار نے حاصل کیا۔

واضح رہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی وومن ٹیم کے درمیان کھیلی گئی ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here