سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں پر پابندی لگ گئی، بائیومیٹرک لازمی

0
68

جدہ، اسلام آباد (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)سعودی عرب نے ریاست میں آنیوالے پاکستانیوں کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قراردیدی ہے اور وزارت مذہبی امور نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ عازمین حج بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر سعودی عرب روانہ نہیں ہو سکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی ہے،6 سال سے کم عمر بچے اور 80 سال سے زائد بزرگ بائیو میٹرک سے مستثنیٰ ہیں، عازمین حج کی بائیو میٹرک تصدیق سعودی حکومت کی نامزد کمپنی ’اعتماد ‘ کرے گی۔
ترجمان کے مطابق تمام عازمین حج کو فنگر پرنٹس،بائیو میٹرک سہولت مفت مہیا کی جائے گی، مرحلہ وار بائیو میٹرک کا شیڈول ترتیب دے دیا اورمتعلقہ افراد کو شیڈول کی معلومات موبائل میسیج ، ویب سائٹ اور حج ہیلپ لائن کے ذریعے مل سکے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here