پاک فوج کے سربراہ کی سعودی عرب میں مولاناطارق جمیل سے ملاقات، تصاویر وائرل

0
53

مدینہ(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے معروف عالم دین مولاناطارق جمیل سے ملاقات کی ہے اور دونوںکی ملاقات کی تصاویر بھی سامنے آگئیں، جنرل باجوہ فریضہ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں۔
دونوں کی ایک دوسرے کو گلے لگانے کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ، دونوں کے درمیان جب گفتگو ہورہی تھی تو وہاں موجود کچھ لوگوں نے اپنے موبائل فونز پر ریکارڈنگ شروع کردی۔ آرمی چیف اس سے پہلے سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان سے بھی ملے جنہوں نے آرمی چیف کو خصوصی دعوت دی تھی اور اس کے بعد عشائیہ بھی دیاتھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here