عمران خان کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ ، خوشخبری آگئی

0
15

اسلام آباد(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) ماضی میں حکومتیں عمومی طورپر اپنے اخراجات پوری کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز بڑھاتی رہی ہیں لیکن اب عمران خان کی حکومت بننے کے بعد وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کی قیمتوں کا تعین عالمی ٹیکسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے۔ان کاکہناتھاکہ خوشخبری ہے کہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے تیل اورگیس کے نئے ذخائردریافت کیے ہیں۔
پریس کانفرنس سے گفتگومیں وفاقی وزیر ن ے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان نے ہر وزارت میں اخراجات کم کرنے کا کہا ہے، میں بھی اپنی وزارت کی کوئی سرکاری گاڑی نہیں لوں گا، وزارت پٹرولیم اور ماتحت کمپنیوں کے افسراں کو بھی غیر ضروری گاڑیاں واپس کرنا ہوں گی۔ کرپشن کے نام سے چڑ ہے، اسے کسی لیول پر برداشت نہیں کی جائے گی۔
غلام سرور خان نے بتایاکہ 2004 سے پہلے ڈیزل سستا اور پٹرول مہنگا تھا، وزارت پٹرولیم پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کا جائزہ لے گی، پٹرولیم مصنوعات کی 15 فیصد ملکی پیداوار ہے، کوشش ہو گی کہ پڑولیم مصنوعات کی درآمد کم کی جائے اس حوالے سے پٹرولیم کادرآمدی بل کم کرنے کے لیے تیل وگیس کے مقامی ذخائر کی تلاش تیزکریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here