کترینا کیف کے شاندار کرکٹ اسٹروکس,کنگز الیون پنجاب کو لازمی طور پر کترینا کیف کی خدمات حاصل کرنا چاہئیں، پریتی زنٹا

0
151
preity zinta and katrina kaif

ممبئی(پاکستان247نیوز)بالی ووڈ اداکارہ کترینا کیف نے شاندار کرکٹ اسٹروکس کھیلے جس کو دیکھ کر آئی پی ایل ٹیم کنگز الیون پنجاب کی شریک مالک پریتی زنٹا بھی کافی متاثر ہوئی ہیں۔

تفصیل کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینا کیف نے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیر کی جس میں وہ اپنی آنے والی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ کے بعد سیٹ پر ہی کرکٹ کھیل رہی ہیں، انھوں نے چند اچھے اسٹروکس کھیلے اور انھوں نے انوشکا شرما سے درخواست کی کہ وہ ان کے کھیل پر ویرات کوہلی سے بھی رائے لیں۔

اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے پریتی زنٹا نے ازرائے مذاق کہا کہ کترینا کنگز الیون پنجاب کو لازمی طور پر آپ کی خدمات حاصل کرنا چاہئیں، جس کا فوری جواب دیتے ہوئے کترینا نے کہا کہ ’برائے مہربانی ایسا کریں اور مجھے کھیلنے کا موقع دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here