ارجن کپور کے ملائیکا اروڑا سے قبل سلمان خان کی بہن سے تعلقات کا انکشاف

0
87
arjun kapoor malaika arora

ممبئی(پاکستان247نیوز)گزشتہ کئی ماہ سے بولی وڈاداکار ارجن کپور اواداکارہ ملائیکا اروڑا کے درمیان تعلقات کی خبریں ہیںلیکن ذرائع کے مطابق ان دونوں کے تعلقات اتنے بڑھ چکے ہیں کہ وہ اس سال کسی وقت بھی شادی کر سکتے ہیںجس کیلئے انہو ں نے گھر کی تلاش شروع کر دی ہے۔اور اس سلسلے میں انہوں نے پراپرٹی ڈیلرز سے بھی رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کے درمیان تعلق پچھلے ایک سال سے قائم ہے جس پر سلمان خان اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ساتھ ارجن کے والد بونی کپور بھی ناراض تھے۔لیکن اس کے بعد ارجن کے والد بونی کپور نے انہیں ملائیکا سے تعلقات برقرار رکھنے پر رضامندی ظاہر کر دی تھی۔یہ خبریں بھی سامنے آئیں تھیں کہ ملائیکا اروڑا سے تعلقات قائم کرنے کے بعد سلمان خان نے ارجن کپور کے پورے خاندان کو اپنے گھر آنے سے روک دیا تھا۔پچھلے ہفتے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ ملائیکا اروڑا نے اپنے ڈرائیور کو نوکری سے نکا ل دیا جس کی وجہ یہ تھی کہ اس نے ملائیکا اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان کے ڈرائیور کو ملائیکا اور ارجن کپور کی مسلسل ملاقاتوں کے بارے میں بتایا تھا۔ جس کے بعد ارباز خان کا ڈرائیور یہ تمام باتیںارباز خان کو پہنچاتا تھا اور یوں بات سلمان خان تک بھی پہنچ جاتی۔ذرائع کے مطابق ارباز خان اور ملائیکا اروڑا کے ڈرائیورز سگے بھائی ہیں جنہیںارباز خان نے ہی نوکری دی تھی۔جس کے بعد ب ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے بانے میںحیران کن خبر سامنے آئی ہے۔
تفصیل کے مطابق ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں ایک اور خبر رساں ادارے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان در اصل ارجن کپور سے ملائیکا اروڑا سے تعلقات استوار کرنے کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک اور کام کی وجہ سے ناراض ہیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں کے تعلقات گزشتہ ایک سال سے جاری ہیں اور ابتدائی طور پر دونوں کے تعلقات پر جہاں سلمان خان اور ان کی اہل خانہ ناراض تھے، وہیں ارجن کپور کے والد بونی کپور بھی نالاں تھے۔ارجن کپور کے سلمان خان کی سابق بھابھی ملائیکا اروڑا سے پہلے دبنگ ہیرو کی بہن ارپیتا خان سے تعلقات تھے،ذرائع کے مطابق ارجن کپور نے کچھ عرصہ قبل ارپیتا خان سے تعلقات ختم کرکے سلمان خان کی سابق بھابھی سے تعلقات استوار کرلئے۔ جب ارجن کپور نے میڈیا اور عوام کے سامنے اروڑاسے ملنا شروع کیا تو سلمان خان کو غصہ آگیا اور انہوں نے ارجن کپور کے تمام افراد پر اپنے گھر میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔
انڈیا ٹوڈے نے اگست 2018 کی رپورٹ کے مطابق ارجن کپور نے اعتراف کیاتھا کہ ان کی پہلی محبت سلمان خان کی بہن 29 سالہ ارپیتا خان تھیا اورا ن کے ارپیتا خان سے رومانوی تعلقات تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here