عدالت نے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

0
58
ali zafar and meesha shafi

لاہور(پاکستان247نیوز)سیشن عدالت نے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف بیا ن بازی کرنے سے روکتے ہوئے کیس کی سماعت 9فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

تفصیل کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت اداکارہ میشا شفیع کے میڈیا پر بیان بازی کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار شکیل احمد کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے سماعت کی۔ عدالت نے میشا شفیع کو اداکار اور گلو کار علی ظفر کے خلاف بیان بازی سے
روک دیا ہے۔درخواست گزار عدالت کے روبرو مو¿قف اختیار کیا کہ میشا شفیع میڈیا پر جھوٹی بیان بازی کر رہی ہیں جس پرعدالت نے حکم دیا کہ ہتک عزت کے دعویٰ کے فیصلے تک میشا شفیع درخواست گزر کے خلاف بیان بازی نہیں کریں گی۔عدالت نے کیس کی سماعت 9جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here