اداکارہ ایمان علی کی شادی، حق مہر 25لاکھ روپے لکھوایاگیا

0
75
pakistani-actress-eman-ali-nikkah

لاہور(پاکستان 247نیوز) پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے عزیز بھٹی شہید کے پوتے بابر عزیز بھٹی کے ساتھ نکاح کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں نکاح خواہ حق مہر کی رقم کا اعلان بھی کرتے سنائی دیتے ہیں۔

مقامی نیوزویب سائٹس کے مطابق ماڈل ایمان علی کو حق مہر میں 25 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے جس میں سے 10 ہزار روپے انہیں فوری طور پرواجب الادا تھے ۔ایمان علی نے نکاح کی تقریب میں زرد رنگ کا لہنگا اور انارکلی فراک پہنا، دونوں میاں بیوی نے اپنی شادی کی تقریب کے دوران خوب رقص بھی کیاتاہم میڈیا کی کوریج پر پابندی تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here