’آپ ساری رات دفتر میں رہتے ہیں‘اس سوال پر سعودی ولی عہد کے جواب نے عربیوں کو بھی حیران کردیا

0
219

ریاض (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) عمومی طورپر دنیا بھر میں آٹھ گھنٹے کام کرنے کا رواج موجود ہے لیکن سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان اپنے وژن 2030پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے طے شدہ اوقات سے کہیں زیادہ کام کرتے ہیں ، ایسے میں ایک صحافی جب ملاقات کیلئے سعودی ولی عہد کے پاس پہنچیں تو ان کی حالت دیکھ کر یہ سوال کربیٹھیں کہ آپ ساری رات دفتر میں رہتے ہیں ۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی نیوزچینل سی بی ایس نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا انٹرویو کیا اور اس سلسلے میں ٹیم جب ان کے دفتر پہنچی تو اینکر نے پوچھا کہ کیا آپ ساری رات اپنے دفتر میں گزارتے ہیں؟ سعودی ولی عہد نے کہاکہ ساری رات تو نہیں ، میں یہاں اپنی ٹیم کے ساتھ دوپہر سے لے کر رات گئے تک کام کرتا ہوں اور ساتھ ہی معذرت کرتے ہوئے کہاکہ دفتر میں چیزیں الٹ پلٹ پڑی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here