ہلال امتیاز ایوارڈ ملنے کے بعد فلم سٹار ریماخان کا موقف بھی آگیا

0
53

لاہور(پاکستان 247نیوز)فلم کے شعبے میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں حکومت کی جانب سے ملنے والے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ہلال امتیاز کے بعد فلم سٹار ریماخان کا موقف بھی آگیا اور انہوں نے کہاکہ ہلال امتیازایوارڈ ملنے کا سوچا بھی نہیں تھا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ ایوارڈ پانے کے بعد جو خوشی محسوس کر رہی ہوں اس کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی، مگر اتنا ضرور کہوں گی کہ یہ اللہ تعالیٰ کی خاص کرم نوازی سے ہی ممکن ہوا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر سے پرستاروں اور ساتھی فنکاروں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں جس پر دل کی گہرائیوں سے سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
ریما خان نے اداکاری ، رقص، ماڈلنگ، میزبانی اور ڈائریکشن کے ساتھ فلمسازی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here