امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح الطالب گرفتار، عرب میڈیا نے تہلکہ خیز خبردیدی

0
18

دوحہ، مکہ (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) امام کعبہ شیخ صالح طالب کو سعودی عرب میں گرفتار کرلیا گیا ہے، شیخ صالح الطالب مکہ میں جج کے فرائض بھی انجام دیتے رہے ہیں، سعودی عرب میں قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے بھی شیخ صالح الطالب کی گرفتاری کی اعلان کیا تاہم سرکاری سطح پر تصدیق یا تردید تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔یہ خبرقطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ نے بریک کی ہے ۔
دوسری جانب عرب ویب سائٹ خلیج آن لائن نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار ہونے والے امام کعبہ نے حال ہی اپنے ایک خطبے میں میوزیکل کنسرٹس اور تقریبات میں نامحرم مردوں اور خواتین کے گھلنے ملنے کو غیر اسلامی قرار دیا تھا البتہ امام کعبہ نے اپنے ا±س وعظ میں شاہی شخصیات اور حکومتی پالیسی کو براہ راست تنقید کا نشانہ نہیں بنایا تھا۔
امام کعبہ شیخ صالح الطالب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی کافی متحرک تھے تاہم اب کوئی تازہ ٹوئیٹ نہیں آئی سے ا±ن کی گرفتاری کے دعوے کو مزید تقویت ملتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here