طالبان نے پریمی جوڑے کو رنگے ہاتھوں پکڑکر موت کے گھاٹ اتار دیا

0
57
Taliban-kill-woman,-lover-over-adultery-in-afghanistan

کابل (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) افغان طالبان نے ایک پریمی جوڑے کو جسمانی تعلقات کے الزام میں پکڑ کرسرعام گولیاں مار کر قتل کردیاجس کی تصدیق افغان حکام نے بھی کردی۔
افغان حکام کے مطابق دونوں پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ وہ گھر سے بھاگ کر اپنی مرضی سے شادی کرنے کے خواہش مند تھے،اکیس سالہ لڑکا اور انیس سالہ لڑکی کو جنوب مغربی افغان علاقے نمروز کی ایک مسجد کے سامنے سرعام گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
علاقائی گورنرکاکہناتھاکہ غیر شادی شدہ لڑکا لڑکی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے ، والدین کی رضامندی نہ ہونے پر جوڑا موٹرسائیکل پر علاقے سے بھاگ کر ایران میں داخل ہونا چاہتا تھا تاہم انہیں طالبان کی ایک چیک پوسٹ پر روک لیاگیااور علاقے میں واپس لا کر سرعام قتل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق تین طالبان ملا انہیں علاقائی مسجد میں لے کر آئے جہاں ان پر فتویٰ صادر کیا گیا جس میں کہا گیا کہ انہیں ہرصورت قتل کر دیا جانا چاہئے،پھر انہیں مسجد کے باہر لوگوں کے سامنے قتل کر دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here