ترکی کے نوجوان لڑکے نے پاکستان آکر لڑکی سے منگنی کر لی ، لڑکا ترکی کا کونسا معروف ترین شخص ہے اور لڑکی کون ہے ؟ایسا انکشاف سن کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

0
111

لاہور(پاکستان247 نیوز) آج کل شادیوں کا سیزن چل رہاہے جہاں لڑکیاں بیرون ملک سے آکر پاکستان میں نوجوان لڑکوں سے شادیاں کر رہی ہیں تاہم اب انتہائی شاندار خبر سوشل میڈیا پر یہ چل رہی ہے کہ ایک نوجوان لڑکا ترکی سے آیا اور اس نے لاہور کی لڑکی کے ساتھ منگنی کر لی ہے اور دونوں ایک ساتھ انتہائی خوبصورت نظر آ رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اس خوبرو نوجوان لڑکے نے اپنی فیس بک اور انسٹا گرام پر تصاویر جاری کی ہیں جس میں وہ اپنی ہونے والی دلہن کے ساتھ بیٹھا ہے اور دونوں انتہائی محبت کے ساتھ ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں ۔
اس نوجوان کا نام فرحت کارنتک ہے جو کہ پیشے کے لحاظ سے ڈی جے ہے اور پاکستان میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے آیا تھا ۔ ان کے فیس بک پیج کو دیکھا جائے تویہ کوئٹہ بھی گئے ہیں جہاں انہوں نے اپنے فن کا جادو بھی چلایا ۔

اس نیچے دی گئی ویڈیو میں‌ کانتک اسلام آباد میں‌ کنسرٹ کر رہے ہیں‌اور اپنے فن کا مظاہرہ دکھا رہے ہیں

سوشل میڈیا پر یہ تصاویر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں جس میں نوجوان نے اپنے گلے میں گیندے کے پھولوں کا ہار پہن رکھا ہے جبکہ سفید رنگ کی شلوار قمیض کے ساتھ کالے رنگ کی ویسٹ کوٹ زیب تن کی ہے جبکہ لڑکی لال رنگ کے جوڑے میں سجی بیٹھی ہے ۔
فیس بک پر صارفین کی جانب سے کہا جارہاہے کہ وہ اس لڑکی کو جانتے ہیں اور اس کا تعلق لاہور ہے جبکہ وہ ایک معروف ماڈل ہیں جن کا نام صدف چوہدری لیا جارہاہے ۔

کارنتک نے فیس بک پر اپنا مختصر تعارف بھی کروا رکھاہے جس کے مطابق وہ ڈی جے کے پیشے سے وابستہ ہیں جبکہ اس کا تعلق ترکی کے شہر منیسا سے ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here