مہنگائی اور ٹیکسز کا رونا روتے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات میں 10روپے فی لٹرتک کمی متوقع

0
72
Petrol-prices-pakistan-Jan-2019

اسلام آباد(پاکستان 247نیوز) حکومت پاکستان نے منی بجٹ پیش کردیا جس میں کچھ ٹیکسز میں تبدیلیاں کی گئیں اور عوام بھی مہنگائی کا رونا رورہے ہیں لیکن اب عوام کیلئے خوشخبری آئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لٹرتک کمی متوقع ہے جس کا اطلاق ممکنہ طورپر یکم فروری سے ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل پبلک نیوز نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ تیس جنوری کی رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی جس کے بعد یکم فروری سے پاکستان بھر میں پٹرول کی قیمت میں چارروپے 30 پیسے کمی کا امکان ہے۔اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے اسی پیسے، مٹی کا تیل دس روپے اور لائٹ ڈیزل ساڑھے پانچ روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ متعلقہ وزارت کرے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here