سعودی عرب میں شدید بارشوں اور طوفان کی تباہی

0
312
ریاض(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)سعودی عرب میں اولے پڑنے سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، مضافاتی علاقوں میں مویشیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات بھی ہیں

 سعودی عرب کے متعدد شہروں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی، مدینہ منورہ میں ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ہفتے کو شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔مکہ مکرمہ اور جدہ میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ طائف اور مدنیہ منورہ میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ مدینہ میں اولوں سے گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جبکہ مضافاتی علاقوں میں پڑنے والے اولے خطرناک ثابت ہوئے جس سے مویشیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here