سری دیوی کے جسم میں سے شراب کے نمونے مل گئے

0
409

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کی موت معمہ بن گئی ہے پہلے کہا جارہاہے تھا کہ وہ ہارٹ اٹیک کے باعث دنیا سے کوچ کر گئیں پھر فرانزک پورٹ میں آیا کہ ان کی موت پانی کے ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی تاہم اب انکشاف ہواہے کہ ان کے جسم میں سے شراب کے نمونے بھی ملے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس نے سری دیوی کا معاملہ پراسیکوٹر کو بھجووا دیاہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کے علاوہ وہ دیگر قانونی تقاضے پورے کریں گے ۔دبئی پولیس اداکارہ کے شوہر بونی کپور کا بھی بیان ریکارڈ کرے گی جبکہ مزید تحقیقات کے باعث سری دیوی کی باڈی کو بھارت بھجوانے میں مزید اور وقت بھی لگ سکتاہے ۔
سری دیوی کے اہل خانہ کا کہناتھا کہ اداکارہ کو دل کی کوئی بھی بیماری لاحق نہیں تھی ، اہل خانہ کی جانب سے بیان سامنے آنے پر سری دیوی کی موت کا معمہ مزید الجھ گیاہے اور کئی قسم کے شہبات نے جنم لے لیاہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here