بھارتی فضائیہ کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب

0
159
pak-air-force-plane

راولپنڈی(پاکستان247نیوز) بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کی جانب سے رات گئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے، بھارتی طیاروں نے لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی بزدلانہ اور ناکام کوشش کی تاہم پاک فضائیہ کے فوری حرکت میں آنے پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور بھارتی طیارے اپنا پےلوڈ بالاکوٹ کے قریب گرا کرفرار ہوگئے۔ آصف غفور نے مزید کہا کہ بھارتی دراندازی کے واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم پاک فضائیہ کی بروقت اور موثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

میجرجنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی طیارے مظفر آباد سیکٹر میں 3 سے 4 میل اندر آئے، بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں اپنا پےلوڈ کھلےعلاقے میں گرایا۔

ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی طیاروں کی جانب سے گرائے گئے پےلوڈ کی تصاویر بھی جاری کردیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here