قائد کے بعد فاروق ستار ایم کیوایم سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ، فیصلہ آگیا

0
139

اسلام آباد(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم پاکستان کی سربراہی کا فیصلہ سنادیا اور فاروق ستار کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا جس کے بعد بعد اب بہادرآباد گروپ ایم کیوایم سربراہ بن گیا۔
الیکشن کمیشن ایم کیو ایم کی کنوینئر شپ کے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فاروق ستار کو متحدہ پاکستان کی کنوینیئر شپ سے ہٹا دیا ، صرف یہی نہیں بلکہ فاروق ستار کی قیادت میں ہونیوالے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔ فاروق ستار کو ہٹانے کیلئے ایم کیو ایم بہادرآباد کے رہنما کنور نوید جمیل اور خالد مقبول صدیقی نے درخواستیں دائر کی تھیں۔
بعدازاں فاروق ستار نے سیاہ دن قراردیتے ہوئے کہاکہ انہیں الطاف حسین کا ساتھ نہ دینے کی سزا دی گئی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here