ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان ، پی ایس ایل کے کھلاڑی بھی شامل

0
183

لاہور(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) پاکستان سپر لیگ ختم ہوتے ہی کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی قومی ٹیم کااعلان کردیا جس میں پی ایس ایل کھیلنے والے تین لڑکے بھی شامل ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 15رکنی سکواڈ میں سرفراز احمد، احمد شہزاد، فخرز مان، بابر اعظم، شعیب ملک، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی اور حسین طلعت بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی اور لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here