کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں آج بڑا معرکہ نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان، پاکستان اگر یہ میچ ہار جائے تو کیا پاکستان پھر بھی سمیی فائنل میں پہنچ سکتا ہے یا نہیں؟ اہم معلومات جانئے

0
85
cricket-worldcup-2019

برمنگھم (پاکستان247نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے 33 میچ میں آج پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلے گی۔ جوکے پاکستانی ٹائم کے مطابق دوپہر2:30 پر کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کیلئے یہ میچ بہت اہم ہے۔ پاکستان کی ٹیم اس وقت 6 میچ کھیلنے کے بعد 5 پوائنٹ کے ساتھ 7 نمبر پر موجود ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 6 میچ کھیلنے کے بعد 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اگلے تین میچ میں سے ایک میچ جیتنا ہو گا سمیی فائنل کھیلنے کیلئے اور اس کے تین میچ پاکستان، انڈیا اور انگلینڈ کے ساتھ ہیں جبکہ پاکستان کی ٹیم اگلے تین میچ جیتنے ہوں گے سمیی فائنل کھیلنے کیلئے اگر پاکستان کی ٹٰم آج کا میچ ہار جائے تو پھر بھی اس کے کچھ چانس باقی ہوں گے لیکن پھر بات اگر مگر پر ہو گی ۔ اگر پاکستان آج کا میچ ہار جائے تو پھر انڈیا کو انگلینڈ ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کو ہرانا ہو گا جبکہ جنوبی افریقہ یا ویسٹ انڈیز کو ایک میچ سری لنکا کو ہرانا ہو گا اور نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ہارنا ہو گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here