کرکٹ ورلڈکپ 2019: سمیی فائنل میں پہنچنے والی آسٹریلیا پہلی ٹیم بن گئی

0
22
aus-vs-eng-wc-2019

لندن (پاکستان247نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 64رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

تفصیل کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں کل کھیلئے گے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 64رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ کل انگلینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو آسٹریلین ٹیم نے7 وکٹون کے نقصان پر 50 اوورز میں 287 رنز سکور کئے کپتان ایرون فنچ  نے 100 جبکہ ڈیوڈ وارنر 53 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے انگلینڈ کی طرف سے واکس نے دو جبکہ جوفرا آرچر ،ووڈز ،سٹوکس اور معین علی نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔ انگلینڈ کی ٹیم 44.4 اوورز میں 221 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی انگلینڈ کی طرف سے سٹوکس 89 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے اور آسٹریلیا کی طرف سے برنڈوف نے 5اور مچل سٹارک نے 4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اس وقت پوانٹس ٹیبل پر آسٹریلیا 12 پوانٹس لے کر ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 8 پوانٹس لے کر 4 پوزیشن پر ہے۔ انگلینڈ کی نے اگر سمیی فائنل میں پہنچنا ہے تو اپنے سارے میچ جیتنے ہوں گے گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here