شہری پر تشدد کرنیوالے رکن اسمبلی کو تحریک انصاف نے ’سزا‘ دیدی

0
89

کراچی(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)شہری پر تشدد کرنیوالے رکن اسمبلی عمران شاہ کو تحریک انصاف کی ڈسپلنری کمیٹی نے پانچ لاکھ روپے جرمانہ کردیا اور حکم دیا کہ یہ رقم ایدھی سینٹر میں جمع کروائی جائے جس سے ضعیف اور بیمار افراد کا علاج کروایاجائے گا جبکہ دوبارہ شکایت کی صورت میں ڈاکٹر عمران شاہ کو پارٹی سے نکالنے کی وارننگ جاری کردی گئی ۔
پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل صدر فردوس شمیم نقوی نے اراکین ڈسپلنری کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عمران شاہ نے ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے اپنا جرم قبول کیا ہے اور تمام حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے کمیٹی نے رکن سندھ اسمبلی کو جرمانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 14 اگست کو تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب گاڑی روک کر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here