منہ سے بدبو ختم کرنے کے آسان نسخے

0
58
different-ways-to-prevent-mouth-odor-smell-in-urdu

کراچی(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) انسان مختلف چیزیں نوش فرماتا ہے جس کے ذرات منہ میں رہنے اور بیکٹیریا کی وجہ سے بد پیدا ہوجاتی ہے ، اسی طرح لہسن اور پیاز بھی دو ایسی چیزیں ہیں جو ہرکھانے کا ضروری جزوہیں لیکن ان کے کھانے کے بعد سانس اور منہ سے نہیں جاتی ، اسے ختم کرنے کے لیے کچھ آسان نسخے پیش ہیں۔
:پانی
لہسن اور پیاز کی بوختم کرنے کی بہترین دوا یا علاج پانی ہے جو ہرجگہ پر دستیاب ہے، کھانے کے بعد نیم گرم پانی استعمال کریں تو اس سے نہ صرف بدبواورجراثیم کا خاتمہ ہوگا بلکہ سانس بھی مہکے گی ۔
:دودھ
دودھ میں ایسے عناصر پائے جاتے ہیں جو بدبوپیدا کرنیوالے مرکبات کے خاتمے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر لہسن اور پیاز کے بعد ایک گلاس دودھ پی لیں تو منہ سے بدبو ختم ہوجاتی ہے ۔
:سیب
سیب میں موجودقدرتی ایسڈ منہ میں موجود لعاب کی پیداوار کو بہتر کرتاہے اور سانس کو تازہ رکھنے کے علاوہ مردہ اور سڑے ہوئے خلیات کو بھی باہر نکالتا ہے جن کی وجہ سے منہ میں بدبوپیداہوتی ہے۔
:شوگر فری چیونگ گم
کھانے کے بعد اگر شوگر فری چیونگ گم چبالی جائے تو یہ منہ سے بو ختم ہوجائے گی ۔
:الائچی اور سونف
الائچی اور سونف کو مشترکہ استعمال انسانی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے، یہ منہ کی بدبو کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here