”جب قونصل خانے میں داخل ہوئی تو ایک چینی خاتون میرے گلے لگ گئی اور ۔۔۔“دبنگ پولیس افسر سہائے عزیز تالپور نے حملے کے وقت کی کہانی سنادی

0
80
Suhai-Aziz-Talpur-foils-and-commands-operation-against-terrorist-attack-on-karachi-chinese-counselate

کراچی (پاکستان 247نیوز )کراچی میں چینی قونصلیٹ میں دہشتگردوں کے حملے کے دوران بہادری کے ساتھ آپریشن کی سربراہی کرنے والی پولیس افسر اے ایس پی سہائے عزیز تالپور اس وقت گاڑی پر دفتر جارہی تھیں جب انہیں حملے کی اطلاع ملی اور انہوں نے فوری موقع پر پہنچ کر پوزیشن سنبھالی اور ساتھ ہی مزید نفری بھی طلب کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: ’دھونی ہمیں واہگہ بارڈر سے ملااور ۔ ۔ ۔‘ گنگولی کا مشرف سے ایسا مکالمہ کہ ہنسی روکنا مشکل

سہائے عزیز تالپور نےبتایا کہ جب میں قونصل خانے میں داخل ہوئی تو وہاں پر مجھے ایک چینی خاتون اور تین چار پاکستانی نظر آ ئے ، چینی خاتون نے مجھے دیکھا اور میرے گلے لگ گئی، میں نے اسے بتایا کہ آپ محفوظ ہیں اور حالات قابو میں ہیں ۔

سہائے عزیز تالپور کا کہناتھا کہ ایک خاتون مرد کی نسبت زیادہ اچھی تفتیش کار بن سکتی ہے کیونکہ وہ ہر چیز کو گہرائی سے دیکھتی ہے اور یاد رکھنے کی زیادہ صلاحیت رکھتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here