میاں بیوی رنگے ہاتھوں گرفتار، منشیات برآمد

0
71
Couple-arrested-red-handed-smuggling-drugs-near-sargodha

سرگودھا(پاکستان 247نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے میاں بیوی منشیات سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اور ان کے زیراستعمال گاڑی کو قبضے میں لے کر دس کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی کوٹ مومن راجہ فخر بشیر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ لکسیاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوٹ مومن انٹرچینج کے قریب جان محمد والا ناکہ لگا کر سنیپ چیکنگ کررہے تھے کہ ویگو ڈالے میں سوار بنوں کے ملزمان عزیز الرحمن اور اسکی بیوی مسماۃصبا بی بی کو مشکوک جان کرڈالہ کی تلاشی لی گئی جس دوران خفیہ خانوں میں چھپائی لاکھوں روپے مالیت کی 10کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ گرفتارمیاں بیوی کے خلاف منشیات سمگلنگ کرتے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاجبکہ گاڑی اور منشیات کو بھی تھانے منتقل کردیاگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here