موبائل فون رجسٹریشن میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ ، ڈیڈلائن کا اعلان کردیاگیا

0
84
Govt-announced-to-block-un-registered-phone-post-mid-february

اسلام آباد(پاکستان 247 نیوز) درآمد شدہ موبائل فون کی بندش کی افواہیں عام ہیں اور اب حکومت نے موبائل فون رجسٹریشن کی تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے پندرہ فروری کے بعد غیررجسٹرڈ موبائل فونز بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔
واہگہ بارڈرپرورلڈکسٹمز ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کاکہناتھاکہ آنیوالے دنوں میں ملک کو سمگلنگ فری بنانے کے حوالے سے اقدامات کئے ہیں، منی بجٹ اصلا حا ت کیلئے لایا گیا۔ بجٹ اصلاحات سے لوگوں کو ریلیف ملے گا، اس میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا، اس سے نئی نوکریاں پیدا ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here