پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، گلابی لباس زیب تن کیے پروٹیز کھلاڑی میدان میں آگئے

0
62
ُPakistan-vs-south-africa-4th-one-day-pink-match

جوہانسبرگ(پاکستان 247نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے میچ جاری ہے اور اس دوران پروٹیز کھلاڑی گلابی لباس زیب تن کیے گراؤنڈ میں آگئے ، اس کی وجہ بھی سامنے آگئی ۔ جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو گلابی لباس میں دیکھ کر سٹیڈیم میں موجود شائقین بھی دنگ رہ گئے ۔
تفصیل کے مطابق ایسا میچ پہلی مرتبہ 2011میں کھیلاگیا اور گلابی لباس میں میچ کھیلے جانے کا مقصد بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی پھیلانا اور اس مرض سے نبردآزما مریضوں کیلئے چندہ اکٹھا کرنا ہے ۔ اس موقع پر میچ دیکھنے کے لیے آنیوالوں کی گلابی لباس میں آنے کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here