حکومت نے جاتے جاتے ملازمین کو خوشخبری سنادی، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اعلان

0
56

اسلام آباد (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز )حکومت نے جاتے جاتے ملازمین کو خوشخبری سنادی اور نئے مالی سال کے لیے سول و فوجی ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاﺅنس میں اضافے جبکہ تمام پینشرزکی پنشن میںبھی 10 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ یکم جولائی 2018 سے سول ،فوجی ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاونس تجویزکیا گیا ، تمام پنشنرز کے لیے بھی 10 فیصداضافہ کیا گیاہے، ہاوس رینٹ الاونس میں بھی پچاس فیصد اضافہ کیا گیاہے، پنشن کی کم سے کم حد 6 ہزار سے بڑھا کر10ہزار روپے کردی گئی ہے، فیملی پنشن کو 4500 روپے سے بڑھا کر 7500 کردیا گیا ہے، 75 سال سے زائد عمر کے پنشنرز کے کےلئے کم از کم پنشن 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ اسٹاف، کار ڈرائیور، ڈسپیچ رائیڈرز کیلئے اوور ٹائم الاونس 40 روپے فی گھنٹا سے بڑھ کر 80 روپے فی گھنٹہ رکھاگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here