نیہا دھوپیا کی چپکے سے شادی کے پیچھے چھپی حیران کن وجہ سامنے آگئی

0
244

ممبئی (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے چپکے سے اچانک شادی کرنے کے پیچھے چھپی انتہائی حیران کن وجہ بتادی اور انکشاف کیا ہے کہ ’صرف میرے دوست وغیرہ جانتے تھے کہ انگد میرے لئے جذبات رکھتے تھے جو کہ صرف یک طرفہ تھا اور آخر تک ایسا ہی رہا جب کہ انہوں نے چار سال قبل مجھے شادی کی آفر کی تھی لیکن اس وقت مجھے کسی اور میں دلچسپی تھی اور ہم ایک طرح کے رشتے میں تھے تاہم چار سال بعد انگد نے مجھے دوبارہ شادی کی آفر کی اور اس بار انہوں نے کہا کہ ’وہ اپنے چار سال ضائع کر چکا لہذا اب شادی کے علاوہ کوئی کسی اور رشتے میں رہہ کر مزید سال ضائع نہیں کرنا چاہتا‘۔

اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ہمیشہ صحیح وقت اور صحیح جگہ کا انتظار رہتا تھا اور گزشتہ چار سالوں میں انگد میں خاصی تبدیلیاں دیکھی تھیں اب ہمارے درمیان دوستی سے بڑھ کر ایک رشتہ قائم ہو گیا ہے یہی وجہ ہے کہ میں ان لوگوں کی طرح نہیں جو اپنی ہر بات سوشل میڈیا پر بتا دیتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here