شادی کے پہلے ہی دن دلہن کی جان ہی چلی گئی کیونکہ ۔ ۔۔

0
29
1st-day-marriage-girl-death

المنصورہ(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)مصر سے تعلق رکھنے والی دلہن شادی کے دو گھنٹے بعد دل کا دورہ پڑھنے کے باعث انتقال کرگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کے شہر المنصورہ میں یہ واقعہ عین اُس وقت رونما ہوا جب 17 سالہ نئی نویلی دلہن سماہ النہاس سینے میں درد کی شکایت کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی۔شوہر کا کہنا ہے کہ شادی کے دوران ہمیں دلہن کمزوری کا شکار لگ رہی تھی کیوں کہ وہ نہ صحیح سے بیٹھ پا رہی تھی نہ ہی وہ کچھ کھا پی رہی تھی یہی ہوا کہ شادی کے کچھ دیر بعد ہی اُس نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد وہ زمین پر گرگئی۔ اسے فوری قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کچھ دیر بعد ہی موت کی تصدیق کردی اور وجہ دل کا دورہ بتائی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دل کے دورے کے باوجود مقتولہ کے انتقال سے متعلق مزید تحقیقات کے لیے فارنسک رپورٹ کا انتظار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here