اہلیہ نے پاکستانی شوہر کا مردانہ عضو کاٹ ڈالا، انتہائی پریشان کن خبرآگئی

0
126
general-hospital-lahore

لاہور (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)چاند رات کو بیگم نے تیزدھارآلے کی مدد سے اپنے 24سالہ شوہر کے نازک عضو کا کاٹ ڈالا لیکن عیدالفطر کے روز ہی ڈاکٹروں نے انتہائی پیچیدہ آپریشن کرکے نوجوان کی جان اور مردانہ طاقت بچائی، اب روبصحت ہونے پر اسے ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا۔

تفصیل کے مطابق نواحی علاقے میں 24 سالہ نوجوان ناصر کی بیوی نے دودھ میں نشہ آور چیز ملا کر پلانے کے بعد اس کا مخصوص عضو کاٹ دیا ،اسے فوری طور پرطبی امداد کے لئے ہسپتال لایا گیا اور ڈاکٹروں نے بلا تاخیر آپریشن کیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ناصر کی مردانہ صفات محفوظ رہی ہیں حالانکہ اس کے عضو پر ایک سینٹی میٹر گہرا اور دو سینٹی میٹر چوڑا زخم آیا تھا اور عمر بھر کے لئے مردانہ صفات سے محرومی کے علاوہ جان کو بھی خطرہ تھا لیکن جنرل ہسپتال شعبہ یورالوجی کے ڈاکٹروں کی کوششیں رنگ لائیں،پولیس نے ناصر کی بیوی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ،ملزمہ ایک بچے کی ماں ہے۔
پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر محمد نذیر نے کہا کہ اس کیس کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا تھا کیونکہ یہ ایک میڈیکل سے زیادہ سماجی معاملہ بھی تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here