سٹیج اداکارہ سنگم رانا عرف ثوبیہ کے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنادیاگیا

0
171
stage-actress-sangam-rana-killers-paradoned-applogy-released-from-court

لاہور(پاکستان247 نیوز) تین سال قبل پراسرار طریقے سے قتل ہونیوالی سٹیج اداکارہ سنگم رانا المعروف ثوبیہ کے قتل کا فیصلہ سنادیاگیا، مقتولہ کی والدہ کے معاف کردینے پر عدالت نے تینوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔
واقعات کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں اسٹیج اداکارہ سنگم رانا عرف ثوبیہ 2015ء کی ایک رات کو اپنے گھر میں نیم مردہ حالت میں پائی گئیں جس پر ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ سنگم کی والدہ کے مطابق کھانے کے دوران سنگم کو پیٹ میں شدید درد اٹھا جس پر اسے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔
پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے خودکشی نہیں کی بلکہ قتل کیا گیا‘پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق سنگم رانا کا گلا کپڑے کی بجائے ڈنڈے یا راڈ سے دبایا گیا۔ پولیس نے سنگم رانا کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سنگم رانا نے کچھ عرصہ قبل 32لاکھ روپے کی نئی گاڑی اور 50لاکھ مالیت کا گھر بھی خریدا تھا، سنگم رانا اپنی پھوپھی زاد بہن کے ہمراہ اسی گھر میں رہائش پذیر تھیں۔
عدالت میں پیش ہو کر مقتولہ کی والدہ نے ملزمان کو اللہ کی رضاکیلئے معاف کرنے کا اعلان کیا جس کو عدالتی کارروائی کا حصہ بنانے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمان آکاش رمضان، عثمان اورآمنہ بی بی کو بری کردیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here