سانحہ ماڈل ٹاون کا اہم کردارگلوبٹ نئی مشکل میں پھنس گیا

0
39
known-charactor-gullu-butt-nominated-in-kidnapping-lahore

لاہور(پاکستان247نیوز) ماڈل ٹائون میں پولیس آپریشن اور 16 افراد کی ہلاکت کے کیس میں گلوبٹ بھی اہم کردار بن کرسامنے آیاتھا جس نے پولیس کی موجودگی میں وہاں پر کھڑی گاڑیاں توڑی تھیں اور اب وہ ایک نئی مشکل میں پھنس گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رایان نامی بچے کی والدہ نے تھانہ مصری شاہ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ کیخلاف مقدمہ درج کرایا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گلو بٹ نے ساتھی اوراس کی اہلیہ کےساتھ مل کربچے کواغواکیا ، بچے کاجعلی برتھ سرٹیفکیٹ بناکربیرون ملک بھجوا دیاگیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور بچے کو بازیاب کرایا جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here