لیگی رہنمااحسن پر فائرنگ، عدالت نے مجرم کی قسمت کا فیصلہ سنادیا

0
52
court-decides-case-of-firing-on-ex-interior-minister-ahsan-iqbal-culprits-sentenced-27-year-imprisonment

نارووال (پاکستان 247نیوز) سابق وزیرداخلہ اور لیگی رہنما احسن اقبال پر انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کرنیوالے مجرم کو خصوصی عدالت نے 27سال قید کی سزاسنادی جبکہ چار سہولت کاروں کا بری کردیاگیا۔
خصوصی عدالت کے جج علی عمران نے قید کے علاوہ مجرم عابدحسین کو ایک لاکھ نوے ہزار روپے جرمانے کی بھی سزادی۔ عدالت نے مجرم کوغیرقانونی اسلحہ رکھنے اوراستعمال کے جرم میں مزید3 سال قید کابھی حکم دیدیا۔
یادرہے کہ انتخابی مہم کے دوران شرکاء میں موجود مجرم نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں احسن اقبال زخمی ہوگئے تھے اور لاہور میں زیرعلاج رہے تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here