ملکی سیاست میں سرگرم ہونے اور ایک پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر چوہدری نثار نے واضح اعلان کردیا

0
53
ex-interior-minister-PMLN-pakistani-politician-Chaudhary-Nisar-Ali-Khan-spoke-about-political-affiliation

راولپنڈی (پاکستان 247نیوز) سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کے حوالےسے زیرگردش خبروں کی تردید کردی اور کہاہے کہ ساری زندگی مسلم لیگ ن میں گزاردی مگر کسی کی غلامی قبول نہیں کی، مجھے انتخابات کے بعد بھی عہدوں کی پیشکش کی گئی مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
اپنے ایک بیان اور چکری میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ ملک شدید سیاسی محاذ آرائی کی جانب بڑھ رہا ہے ، حکومت کو احتساب اور انتقام میں تفریق کرنی چاہیے ، آج سیاست گالم گلوچ اور الزام تراشی کا دوسرا نام بن چکی ہے ،ہر طرف جنگ و جدل کا سماں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف نے میری بات مانی ہوتی تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے الیکٹرانک میڈیا نے دعویٰ کیاتھاکہ چوہدری نثار نے دوبارہ ملکی سیاست میں متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیاہے ، وہ چند دنوں میں پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف بھی اٹھائیں گے اور مشترکہ دوست ان کی لیگی قائدین سے دوریاں ختم کرانے کے لیے بھی سرگرم ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here