ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر آپ کا ’ای چالان‘ ہوچکا یا نہیں؟ ٹکٹ گھرآنے سے قبل جاننے کا آسان طریقہ

0
362

لاہور(پاکستان 247نیوز) ان دنوں پاکستان کےمختلف علاقوں میں ایک طرف تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے تو دوسری طرف ٹریفک پولیس نے قوانین پر عمل درآمد کیلئے کمرکس لی ہے ، اس میں سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے بھی معاونت لی جارہی ہے اور ٹریفک وارڈن کی عدم موجودگی میں بھی چالان کٹ کر گاڑی کے مالک کے گھر پہنچ جاتاہے لیکن گھر پہنچنے سے پہلے کوئی کس طرح معلوم کرسکتاہے یا اس کا چالان ہوچکا یا نہیں کیونکہ اکثر چھوٹی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں قسطوں پر گاڑیاں دینے والوں یا بینکوں کے نام رجسٹرڈ ہیں، ایسے میں قسط کی ادائیگی کیلئے جانیوالوں کو اکٹھے چالان مل سکتے ہیں۔
شہریوں کیلئے ’ای چالان‘ سے متعلق معلومات حاصل کرنا بھی مشکل ہے کہ اگر کسی کا ’ای چالان‘ ہوا ہے تو اس بارے میں کیسے پتہ چلے گا تاہم اب یہ مسئلہ بھی حل کر دیا گیا ہے اور کوئی بھی شہری باآسانی انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کا رجسٹریشن نمبر اور شناختی کارڈ کا نمبر دے کر اپنے ’ای چالان‘ سے متعلق ناصرف معلومات حاصل کر سکتا ہے بلکہ اس کا پرنٹ بھی لے سکتا ہے۔

how to check e challan lahore

اگر آپ اپنی گاڑی یا اپنے نام پر رجسٹرڈ گاڑی کی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (پی ایس سی اے) کی ویب سائٹ پر جائیں یا یہاں کلک کریں اورمتعلقہ گاڑی کا انگریزی الفاظ سمیت پورا نمبر اور دوسرے خانے میں شناختی کارڈ نمبر لکھیں، اگر اس گاڑی یا موٹرسائیکل کا ای چالان ہوچکا تو تفصیلات سامنے آجائیں گی ، ورنہ ریکارڈ ناٹ فاونڈ سرخ الفاظ میں نیچا لکھا آجائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here